افغان انٹیلی جنس کے ملزمان کا 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان انٹیلی جنس کے ملزمان کا 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ

 کراچی: انسداد دہشت گری کی منتظم عدالت نے شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار ملزمان کو 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار 5 ملزمان کو سی ٹی ڈی نے پیش کیا،ملزمان کو پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پیش کیا گیا، ملزمان میں بسم اللہ عرف حاجی لالہ، محمد قاسم عرف حاجی صدیق، زاہد اللہ عرف حاجی سلیمان، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان کا تعلق افغان انٹیلیجنس سے ہے اور را کے لیے کام کررہے تھے، ملزمان ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر شہر میں دہشت گری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

عدالت نے 20 فروری تک ملزمان کو ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

The post افغان انٹیلی جنس کے ملزمان کا 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36ZEdBY