ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی؛ وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی؛ وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کی طرف سے تفصیلی رپورٹ کیلیے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ وزارت خارجہ کا جواب مکمل ہے، بس عدالت میں جمع کرانا ہے جس پر عدالت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلیے وقت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

The post ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی؛ وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qakHdj