سینیٹ الیکشن کا شیڈول آج جاری ہوگا، مارچ کی 2، 3، 4 تاریخ تجویز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ الیکشن کا شیڈول آج جاری ہوگا، مارچ کی 2، 3، 4 تاریخ تجویز

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آج سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا جس میں تجویز کی گئی مارچ کی 2، 3 اور4 تاریخوں میں سے حتمی تاریخ کی منظوری آج دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن  نے سینٹ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے، چئیرمین نیب،نادرا،ایف بی آر ،اسٹیٹ بینک اور وزارت داخلہ کو خطوط ارسال کر دیے،سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے جب کہ 52سنیٹرز اپنی مدت پوری کرکے 11مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو سینیٹ انتخابات کے امیداروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو اسکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کو بہتر بنانے کیلیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزکے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت مراکزقائم کر دیے ہیں،اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی۔

The post سینیٹ الیکشن کا شیڈول آج جاری ہوگا، مارچ کی 2، 3، 4 تاریخ تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qc1lVd