اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورنے بائیو میٹرک الیکٹرانک ووٹنگ نظام لانے سے متعلق نجی بل موخر کردیا۔
الیکشن کمیشن حکام نے چیئرمین مجاہد علی کی زیرصدارت اجلاس کوبتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں اس نظام کی تنصیب آسان نہیں کیونکہ صرف مشینوں کی خریداری پرابتدائی تخمیہ 30 ارب روپے ہے، نادرااوربینکوں میں نصب اے ٹی ایمز اس معیار کی نہیں کہ ووٹنگ مشینوں کے طور پراستعمال ہوسکیں لہٰذا موجودہ مشینیں اپ گریڈ یا نئی لگانا ہونگی تاہم یہ پھر ناکارہ ہو جائیں گی۔
حکام نے مزید بتایاغلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ کا لائحہ عمل بنا رہے ہیں جس پرآئندہ بریفنگ دیں گے۔
The post الیکٹرانک ووٹنگ نظام کی تنصیب آسان نہیں، الیکشن حکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3os6NT0