مظفرگڑھ، 2 کمسن بچیوں کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مظفرگڑھ، 2 کمسن بچیوں کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا

مظفر گڑھ: گھریلو رنجش میں مبینہ طور پر 2کم سن بچیوں کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا۔

بستی کوٹ لشاری میں 5 افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2 بچیوں کو مبینہ طور پر آگ لگادی،پولیس کیمطابق آگ لگنے سے ڈیڑھ سالہ اسوی اور 3 سالہ عروہ جھلس کر دم توڑ گئیں، معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس ذرائع کی مطابق پسند کی دوسری شادی پر عبدالحمید اور اس کی دوسری بیوی کے گھر والوں سے تنازع چل رہا تھا۔

بچیوں کے والد عبدالحمید نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی دوسری بیوی کے والد و دیگر رشتہ داروں نے اسکی پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی۔

پولیس ترجمان کیمطابق بچیوں کے والد کے بیان پر اس کے سسر فدا حسین، آصف اور غلام عباس سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے فدا حسین اور محمد آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post مظفرگڑھ، 2 کمسن بچیوں کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39bvrB8