راولپنڈی: خاتون کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
خصوصی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتارملزم افضال احمد نصیرکوجرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ پر جاری کی تھیں،جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون 2020ء میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی اے نے اس کے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کی تھیں۔ مجرم کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد ہوچکی، سزا کے بعد اسے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
The post خاتون کی نازیبا تصاویر، وڈیوز پھیلانے کے مجرم کو 7 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bj5l1z