اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی مداخلت اور اس کے دہشت گرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ سے متعلق ڈوزیئر تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا، ڈوزیئر میں بھارتی شہر کریلہ اورکرناٹک میں داعش اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں اور ان کے افغانستان میں موجود رابطوں کے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بھارت اور دہشت گرد تنظیموں کا یہ گٹھ جوڑ پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، مزید کارروائیوں کیلیے ان تنظیموں کے درمیان رابطے جاری ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں جہاں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بارے آگاہ کیا جائے وہاں بھارت کی جانب سے ان دہشت گرد تنظیموں کے بارے بھی آگاہ کیے گئے جانے کا امکان ہے۔
دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے اور دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کیخلاف نارروا سلوک اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
مزید برآں پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شرمناک واقعہ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ڈچ حکام کی طرف سے بروقت جوابی کارروائی قابلِ ستائش ہے۔
The post بھارت کا دہشت گرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ، پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36yRZKO