اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت پروگرام کو قبائلی علاقوں تک توسیع دے دی ہے۔
معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مریضوں کے اطمینان کے جائزہ سے ظاہر ہوا ہے کہ 97.5 فیصد اطمینان بخش شرح سامنے آئی ہے۔ موجودہ حکومت نے صحت پروگرام کو قبائلی علاقوں تک توسیع دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کیا۔ سماجی صحت کے تحفظ کے تحت یہ پروگرام عالمگیر صحت کوریج کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس میں خطِ غربت سے نیچے بسنے والے افراد کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس پروگرام میں ان ڈور پیشنٹ کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کی سہولت شامل ہے تاہم مستقبل میں دائرہ کار آؤٹ ڈور مریضوں تک بڑھایا جائیگا۔ 2019 میں دوسرے مرحلے میں پروگرام کادائرہ 92 لاکھ خاندانوں تک بڑھایاگیا۔ رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کوشاں ہے کہ پروگرام کا دائرہ کارآزادکشمیرکے 12 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے۔
The post صحت سہولت پروگرام کوقبائلی علاقوں تک توسیع دیدی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Uxwqoq