جام صاحب، جلاکر قتل کی گئی نمرہ کا پوسٹ مارٹم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جام صاحب، جلاکر قتل کی گئی نمرہ کا پوسٹ مارٹم

جام صاحب: جلا کر قتل ہونے والی نمرہکا پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہ ہو سکی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا جاسکا ہے جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔

جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نواحی گاؤں میر حسن رند میں گزشتہ روز جلا کر بے دردی سے قتل کی جانے والی 13 سالہ نمرہ کے قتل کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ رات دیر تک پوسٹ مارٹم کیے جانے کے بعد پولیس نے نمرہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میر حسن رند میں ادا کی گئی جہاں رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، علاقے کے معززین سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ نمرہ کو جلا کر قتل کیے جانے کے بعد علاقے میں ایک خوف و ہراس سی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔

 

The post جام صاحب، جلاکر قتل کی گئی نمرہ کا پوسٹ مارٹم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nqFAzl