حافظ آباد میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حافظ آباد میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

حافظ آباد / پنڈی بھٹیاں: پنڈی بھٹیاں روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان پیش آنے والا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں دور دور جا گریں سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس نمبر FDO-2173 ٹاہلی گورائیہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، ٹرالی پر دھان کی بوریاں لوڈ تھیں، زخمیوں ٹراما سنٹر حافظ آباد اور تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 2  خواتین  اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ مرنے والوں کی فوری شناخت نہ ہو سکی۔

انچارج ریسکیو احمد کمال کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بس سے دور دور سڑک پر جا گریں۔ حادثے کے بعد دونوں ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے۔ پولیس نے ٹریکٹرٹرالی اور بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

The post حافظ آباد میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GW4046