شیفلڈ شیلڈ: پوکووسکی اورہیرس نے486 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شیفلڈ شیلڈ: پوکووسکی اورہیرس نے486 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا دی

سڈنی: ول پوکووسکی اور مارکس ہیرس نے شیفلڈ شیلڈ تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم کردی۔

دونوں نے وکٹوریہ کی جانب سے ساؤتھ آسٹریلیا کے خلاف 486 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی، اس طرح انھوں نے 464 کے سابق ریکارڈ کو توڑ دیا جو اسٹیوو اور مارک وا نے نیوساؤتھ ویلز کی جانب سے 1990 میں بنایا تھا۔ دونوں پلیئرز نے ڈبل سنچریوں سے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے اپنے کیس کو انتہائی مضبوط کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیرس 2019 میں ایشز سیریز کے بعد ڈراپ ہوئے اور اب تک ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں، انھوں نے اس میچ میں 239 رنز بنائے جبکہ پوکووسکی 255 رنز پر ناقابل شکست رہے، کپتان پیٹر ہینڈزکومب نے 564 رنز 3 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔

The post شیفلڈ شیلڈ: پوکووسکی اورہیرس نے486 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2JmYvw5