کراچی: امکان ہے کہ مقامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی فی من روئی کی قیمت 10000روپے کی سطح پر دوبارہ پہنچ جائے گی۔
امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر اور امریکا یورپ سمیت دنیابھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں رکھا تاہم جوبائیڈن کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے دنیا بھر کی تجارتی سرگرمیوں پر مثبت اثرات رونما ہونے شروع ہوگئے اور پاکستان میں بھی بہتری کی توقع پیدا ہوگئی ہے جس سے امکان ہے کہ مقامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی فی من روئی کی قیمت 10000روپے کی سطح پر دوبارہ پہنچ جائے گی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی لہر دوبارہ آنا بھی ہے۔
The post فی من روئی کی قیمت 10 ہزار روپے کی سطح پر پہنچنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3lhQwP0