پشاور: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے افغانستان کوبھی چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے ہم افغانستان کوبھی چائنا،پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے۔
انھوں نے چیئرمین چائنا،پاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی ارباب شیرعلی خان کی رہائشگاہ پرجائزہ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وزیراعظم عمران خان21 نومبرکو رشکئی اکنامک زون کاباضابطہ افتتاح کریں گے جس سے عوامی فلاح و بہبود اورمعاشی ترقی کانیا دورشروع ہوگا۔
The post افغانستان کو اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3lfZGMb