تنظیم سازی مکمل نہ ہونے سے پنجاب میں تحریک انصاف غیر فعال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تنظیم سازی مکمل نہ ہونے سے پنجاب میں تحریک انصاف غیر فعال

 لاہور: پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم غیر فعال ہو چکی۔

مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کا مرکز سمجھے جانے والے پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم سنگین انوعیت کی مایوسی، بد نظمی اور لاوارثی کے سبب غیر فعال ہو چکی۔

بیورو کریسی کے عدم تعاون کے سبب عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے ’’انتخابی حلقے‘‘ ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کیلیے ’’نو گو ایریا‘‘ بن چکے۔

ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کے درمیان سخت قسم کے شکوے شکایات اور اختلافات موجود ہیں تو دوسری جانب منتخب اراکین اسمبلی اور وزراء کیساتھ پی ٹی آئی کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں جبکہ لاہور کے 40 میں سے 15 سے زائد پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر غیر اعلانیہ طور پر حلقہ اور تنظیمی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے جبکہ یونین کونسل پر تنظیم سازی نہ ہونے کیوجہ سے عوام اور تحریک انصاف کے درمیان روابط کم ترین سطح پر جا پہنچے۔

The post تنظیم سازی مکمل نہ ہونے سے پنجاب میں تحریک انصاف غیر فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SZU7oo