جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے تشدد کر کے لڑکے کی جان لے لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے تشدد کر کے لڑکے کی جان لے لی

ڈیرہ غازی خان / یارو کھوسہ: تھانہ دراہمہ کے علاقہ دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر کے تشدد سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر نے صدیق آبا د کالونی کے رہائشی غلام عباس کے 12سالہ بیٹے آکاش عرف کاشف پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ موقع پر چل بسا،کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او اختر فاروق کا نوٹس لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لواحقین کو فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

 

The post جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے تشدد کر کے لڑکے کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hIAvyY