نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کرلیا

لاہور: شوگر ملز کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیٹے سمیت طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب کی جانب سے شوگر کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو طلب کرلیا ہے، انہیں  19 ستمبر کوایف آئی اے دفترلاہور میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ ان کے بیٹے علی ترین کو بھی 20 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف فیملی اور جہانگیر ترین شوگر ملز کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ‏جہانگیرترین سے جے کے ٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‏جہانگیرترین اورعلی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگراسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ذرائع کے مطابق ‏ ‏جہانگیر ترین پر15 ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے، تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کے خلاف4 بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے، ان پر یہ الزامات شوگرکمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائےتھے۔

 

The post نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32E35xb