زیادتی کا شکار خاتون کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زیادتی کا شکار خاتون کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی

بہاولپور: بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں مبینہ زیادتی کا شکار خاتون نے پولیس سے انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

خیر پور ٹامیوالی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد لڑکی اور اس کے اہل خانہ انصاف کے لیے کبھی تھانے کبھی چوکی کے چکر لگاتے رہے جبکہ ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دونوں فریقین کو اکٹھا کرنے کی باتیں کرتی رہی جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔

ڈی پی او نے مقدمہ نہ درج کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت عملے کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

 

The post زیادتی کا شکار خاتون کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iGXmwr