آمدن سے زائد اثاثے، فضل الرحمٰن کیخلاف تحقیقات شروع، یکم اکتوبر کو نیب طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثے، فضل الرحمٰن کیخلاف تحقیقات شروع، یکم اکتوبر کو نیب طلب

 پشاور:  قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب خیبر پختونخوا کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

نیب ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب ہیڈکوارٹرز سے مولانا فضل الرحمن سے آمدن سے زائد اثاثے رکھے جانے رکھنے پر تحقیقات کی جائیں گی۔مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کے خلاف بھی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع آفس میں صبح 11بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف شواہد اور معلومات ہیں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

The post آمدن سے زائد اثاثے، فضل الرحمٰن کیخلاف تحقیقات شروع، یکم اکتوبر کو نیب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G1nWlr