سندھ ہائیکورٹ، زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا کیلیے ایس او پیز بنانے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ، زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا کیلیے ایس او پیز بنانے کا حکم

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے خواتین سے زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کیلیے قانون سازی سے متعلق پولیس کو ڈی این اے ماہرین سے مشاورت کے بعد ایس او پیز بنانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو خواتین سے زیادتی کے ملزمان کو سخت سزادلوانے کیلیے قانون سازی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے ڈی این اے سے متعلق پولیس ایس او پیز پر اعترضات  اٹھا لیے، ایڈووکیٹ محمد واوڈہ نے موقف دیا کہ پولیس کی ڈی این اے ایس او پیز واضح نہیں ہیں، پولیس ایس او پیز کے مطابق 72 گھنٹوں میں متاثرین کے سمپل لیے جائیں گے، 72 گھنٹے میں نہیں ہوا تو ایک ہفتہ تک سمپل لیے جائیں گے، 72 گھنٹوں میں کافی سمپل مٹ جاتے ہیں، وقت پر ڈی این اے سمپل نہیں لیے گئے ڈی این اے کا کوئی فائدہ نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا آپ نے کس کی مشاورت کے بعد ایس او پی بنائی ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد ایس او پیز تشکیل دیں، متاثرین کی شناخت بھی راز بھی رکھی جائے۔

The post سندھ ہائیکورٹ، زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا کیلیے ایس او پیز بنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RSFe6K