ملزم عابد چھلاوا بن گیا، تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملزم عابد چھلاوا بن گیا، تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل

 لاہور:  گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابدملہی لاہور پولیس کیلیے چھلاوا بن گیا۔

آئی جی پنجاب نے گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابدملہی کی گرفتاری کیلیے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی، ہرشہر میں ایک پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور4کانسٹیبلز24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوںگے، ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس کی8ٹیموں کے مسلسل چھاپے اور ملزم کے7مختلف حلیوں پر مشتمل خاکے بھی کارگر ثابت نہ ہو سکے۔

تفتیشی ٹیموں کے ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا ماسک ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا،ماسک کے پیچھے چھپے ملزم کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،ادھر شریک ملزم شفقت کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

The post ملزم عابد چھلاوا بن گیا، تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33QxasW