کورونا وبا میں جامعہ اردو کا آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا وبا میں جامعہ اردو کا آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 27 واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِصدارت ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے بطورِسیکریٹری فرائض سرانجام دیے اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا چونکہ جامعہ میں طلبہ کے داخلے پر پابندی ہے لہٰذا طلبہ گھر میں ہی امتحانات کی تیاری کریں۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نومبر 2020 سے نئے سمسٹر کا آغاز کیا جائے گا اور نئے سمسٹر میں تدریسی طریقہ کار کا فیصلہ اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون و تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالدین، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات ڈاکٹر مسعود مشکور، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی، ڈاکٹر نوید علی قائم خانی (آن لائن)، پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر غلام رسول لکھن، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ، ڈاکٹر آزادی برفت، ڈاکٹر عبدالمتین (آن لائن)، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر قاری بدر الدین، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، فوزیہ بانو، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈائریکٹر ایوننگ ڈاکٹر گوہر علی مہر اورانچارج تعلیم اساتذہ ڈاکٹر کمال حیدر نے شرکت کی۔

The post کورونا وبا میں جامعہ اردو کا آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hPrh48