ایڈمنسٹریٹر کی صدر میں سنگل لائن پارکنگ کی ہدایت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایڈمنسٹریٹر کی صدر میں سنگل لائن پارکنگ کی ہدایت

 کراچی:  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ مقررہ پارکنگ فیس سے زائد وصولی پر ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے ٹھیکہ منسوخ کردیا جائے گا جب کہ عبداللہ ہارون روڈسمیت صد ر کے تمام علاقوں میں سنگل لائن پارکنگ کی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے اپنے دفتر میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر  محمد رضوان عرفان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم،سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیرصدیقی،سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ قیوم خان، ڈائریکٹر چارجڈپارکنگ عبدالخالق موجود تھے۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے صدر اور دیگر علاقوں میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ صدر  میں کوئٹہ اور حیدرآباد جانے والی کوچز نے بھی اڈے قائم کر لیے ہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے الیکٹرونکس ڈیلرزکی شکایات کو بغور سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انھوں نے کہا کہ صدر میں مختلف سڑکوں اور فٹ پاتھو ں پر لگائے جانے والے فروٹ کے ٹھیلے،اسٹال اورزمین پر بیٹھ کر اشیا فروخت کرنے والوں کو فوراً ہٹایا جائے صدر کی کسی بھی سڑک پر سنگل لائن سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کہ اجازت نہ دی جائے،عبداللہ ہارون روڈ صدر اور گولیمار میں واقع انڈر گراؤنڈ مارکیٹس کو تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

The post ایڈمنسٹریٹر کی صدر میں سنگل لائن پارکنگ کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35YzDEg