ساڑھے 12 ہزارٹیکس دہندگان آڈٹ کے لیے منتخب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ساڑھے 12 ہزارٹیکس دہندگان آڈٹ کے لیے منتخب

 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئی آڈٹ پالیسی کے تحت کمپیوٹر بیلٹنگ کے ذریعے مجموعی طور پر بارہ ہزار553 ٹیکس دہندگان کوٹیکس سال 2018ء کے آڈٹ کیسز کیلیے منتخب کرلیا ہے۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی ۔ بیلٹنگ کے ذریعے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا ہے جو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001ء، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء کے تحت کسی بھی ایک یا تمام قوانین کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے کہا کہ ایف بی آر شفافیت ، آسانی فراہم کرنے اور ثابت قدمی کے اصولوں پر کام کر رہا ہے۔ کچھ کیٹیگریز کو آڈٹ کے انتخاب سے خارج کیا گیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں ایسے افراد ہیں جن پر ایف بی آر کا انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن ونگ تحقیقات کر رہا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے گا،ایسی پالیسی بنائی جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو فروغ،لوگوں کوملازمتیں مل سکیں ۔ کورونا کے بعد جولائیکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات بڑھ رہی ہیں،240 ارب روپے ریفنڈزادا کردیے۔

 

The post ساڑھے 12 ہزارٹیکس دہندگان آڈٹ کے لیے منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3cfcvCp