ایکسپریس کے کالم نگار لیاقت علی راجپر انتقال کرگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایکسپریس کے کالم نگار لیاقت علی راجپر انتقال کرگئے

کراچی: سینئر صحافی، روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار اورسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سندھ لیاقت علی راجپر 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لیاقت راجپر ایک ہفتہ قبل اپنے والد کے انتقال پر کراچی سے اپنے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچے تھے جہاں پر ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انھیں چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ وہ جمعے کی شام زندگی کی جنگ ہارگئے۔

مرحوم کے بھائی اورسینئرصحافی ذوالفقار راجپر کے مطابق فالج کے حملے کے بعد مرحوم کے پھیپھڑے متاثر ہوئے، جس کے بعد وہ وینٹی لیٹرپرچلے گئے اورپھرہوش میں نہیں آئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو لاڑکانہ میں ادا کئی گئی۔ لیاقت راجپر اردو کے ساتھ انگریزی میں بھی مضامین لکھتے تھے۔ ان کے موضوعات سندھ کے مسائل، شخصیات، ثقافت اور تاریخ تھے۔

The post ایکسپریس کے کالم نگار لیاقت علی راجپر انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hR4whE