لاہور: کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ اسنوکر چیمپئین محمد آصف نے اسنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ چیمپئین ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے۔
محمد آصف نے کہا کہ مجھ سمیت اسنوکر سے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ کلب اور اکیڈمی سے ہی روزی روٹی چلتی ہے، میرا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں، کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنکوکر کلبز بند ہیں۔ حکومت دیگر کاروبار کھول رہی ہے تو ہمیں اسنوکر کلبز بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
The post ورلڈ اسنوکر چیمپئین محمد آصف نے اسنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Zeiva4