وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار

کوئٹہ: وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیید نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ ظہور بلیدی سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کے علاوہ ارکان سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور منگلا شرما میں بھی کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

The post وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3brTUkR