موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار

کراچی: صوبے میں موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی حکمت عملی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی حکمت عملی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مختلف نجی، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور ماہرین کی رہنمائی، مشاورت اور مدد سے پورے سندھ میں مذکورہ شعبے کے انتظامی ڈھانچے کے خدو خال بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے لیے افرادی قوت کے انتخاب اور ان کی استعداد میں اضافے کے علاوہ مذکورہ موضوع پر عوامی شراکت کے فروغ کے لیے ثانوی منصوبہ سازی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی حکومت سندھ خان محمد مہر نے ای پی اے سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو کو مذکورہ حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام نجی، سرکاری و غیر سرکاری ادارے، ماہرین اور مذکورہ شعبہ کی تدریس سے جڑی افرادی قوت میں سے موزوں ترین کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے تاکہ ان کی مہارت اور تجربے سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس معاملے میں مزید پیش قدمی کی جاسکے۔

حکمت عملی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضلعی اور مقامی حکومتوں کے متعلقہ افسران اور عملے کے علاوہ سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، محققین، میڈیا اور صنفی توازن کے شعبہ میں کام کرنے والے افراد کی مذکورہ موضوع پر تربیت کی فراہمی کے ذریعے ان کی استعداد میں پائیدار بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔

The post موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IBxamt