تھانہ بولا خان: مختلف دیہات میں مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے اور 200 سو سے زائد بکریاں مرگئیں۔
تھانہ بولا خان کی یونین کونسل تھانہ عارب خان کے مختلف دیہات میں مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے اور 200 سو سے زائد بکریاں مرگئیں۔ دیگر مویشی بھی مرض میں مبتلا، باڑے خالی ہونے لگے۔ دیہاتیوں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جب کہ محکمہ لائیو اسٹاک خاموش تماشائی بن گیا۔
تھانہ بولا خان تحصیل میں واقع مویشیوں کے واحد اسپتال کو کئی برس سے تالے پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ عارب خان کے گاؤں کریم ڈنو پنہور، بچو پنہور، ساجن پنہور، منگیلدو پنہور، اللہ بخش سونہیرو، صدیق سونہیرو، دینو سونہیرو میں مویشیوں میں امراض پھیلنے سے 15 دن میں 200 زائد بکریاں مر گئی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ مویشیوں میں ویکسین نہیں ہوتی، اسپتال کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے ۔
The post کوہستان کے مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xtzpWt