کراچی: شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے جب کہ لانڈھی میں ایک گھر کے اندر لومڑی کے گھسنے پر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لانڈھی میں ایک گھر کے اندر لومڑی کے گھسنے پر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا شہریوں کی بڑی تعداد مکان کے باہر جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے لومڑی کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا تاہم اس دوران ایک فائر مین لومڑی کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے ایک نمبر ایریا ون ڈی انعامی گراؤنڈ کے قریب گھر میں لومڑی گھس جانے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد لومڑی کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا جو کہ انتہائی خونخوار ہے تاہم معجزانہ طور پر گھر کے مکین لومڑی کے حملے سے محفوظ رہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ لومڑی کو قابو کرنے کے دوران فائر مین ناصر اقبال زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی فائر اسٹیشن کے مطابق لومڑی کے گھر میں گھسنے کا واقعہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا تھا جبکہ پنجرے میں قید لومڑی لانڈھی فائر اسٹیشن میں موجود ہے۔
The post آوارہ کتوں کے بعد لومڑی بھی شہریوں کو ڈرانے نکل آئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32VbFq6