پشاور زلمی کی ٹیم نے بلند حوصلوں کے ساتھ تیاریاں شروع کر دیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور زلمی کی ٹیم نے بلند حوصلوں کے ساتھ تیاریاں شروع کر دیں

کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کیلیے پشاور زلمی کی ٹیم نے بلند حوصلوں کے ساتھ تیاریاں شروع کر دیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ روز پہلا پریکٹس  سیشن منعقد ہوا،ہیڈکوچ محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہا،ان میں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل،حسن علی،وہاب ریاض،راحت علی، عادل امین اورحیدرعلی خان بھی شامل تھے، تمام سینئراورجونیئر کھلاڑیوں  نے عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔

پریکٹس سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی اور نیٹ پربولنگ و بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

The post پشاور زلمی کی ٹیم نے بلند حوصلوں کے ساتھ تیاریاں شروع کر دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/31UJWoQ