اسٹیفانوس ٹسٹسپاس نے غلطی سے والد کو ریکٹ دے مارا، والدہ سے ڈانٹ کھانا پڑگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹیفانوس ٹسٹسپاس نے غلطی سے والد کو ریکٹ دے مارا، والدہ سے ڈانٹ کھانا پڑگئی

سڈنی: یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ٹسٹسپاس نے غصے میں حادثاتی طور پر اپنے والد کے بازو پر ریکٹ دے مارا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نک کریگوئس سے اے ٹی پی کپ میچ کے دوران یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ٹسٹسپاس نے غصے میں حادثاتی طور پر اپنے والد کے بازو پر ریکٹ دے مارا، انھیں پھر سب کے سامنے والدہ سے ڈانٹ بھی کھانا پڑی۔

 

یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب پہلے سیٹ کے ٹائی بریکر میں ناکامی کے بعد برہم اسٹیفانوس نے اس کرسی پر ریکٹ مارنا شروع کردیا جس پر والد اور کوچ اپوسٹولوس ٹسٹسپاس بیٹھے تھے، انھوں نے خود کو بچانا چاہا مگر ایک بار ریکٹ پوری قوت سے بازو پر لگ گیا۔

وہ بیٹے کو روکتے رہے مگر اسٹیفانوس بدستور ریکٹ کو کرسی پر مارتے رہے اور پھر وہیں بیٹھ گئے،صورتحال اس وقت عجیب ہوگئی جب کراؤڈ میں بیٹھی والدہ سامنے آئیں اور اپنے بیٹے کو ڈانٹنا شروع کردیا، اپنا غصہ نکالنے کے بعد وہ واپس چلی گئیں۔

The post اسٹیفانوس ٹسٹسپاس نے غلطی سے والد کو ریکٹ دے مارا، والدہ سے ڈانٹ کھانا پڑگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2s300Y3