ڈوم سبلی کے دادا پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈوم سبلی کے دادا پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے

لندن:  انگلش اوپنر ڈوم سبلی کے دادا اپنے پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے۔

ڈوم سبلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تاہم دادا کینتھ میک کینزی کی جانب سے اپنے پوتے کے ٹیلنٹ پر لگائی گئی شرط کی بدولت فیملی ریکارڈ 21 ہزار 600 پاؤنڈ جیت گئی۔

میک کینزی کا انتقال 2011 میں ہوا تاہم مرنے سے 4 ماہ قبل انھوں نے اپنے نوجوان پوتے سبلی کی جانب سے ایک دن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر 2 بیٹ کھیلی تھیں، پہلے 150/1 اور 66/1 کا داؤ لگایا۔ 24 سال کی عمر میں سبلی نے دادا کا خواب پورا کردکھایا۔

The post ڈوم سبلی کے دادا پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2FvfnvA