عالمی کانفرنس موئن جو دڑو سے ملنے والا رسم الخط سمجھنے میں ناکام - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عالمی کانفرنس موئن جو دڑو سے ملنے والا رسم الخط سمجھنے میں ناکام

لاڑکانہ: موئن جو دڑو کے قدیم تہذیب سے دریافت ہونے والے رسم الخط اور مہروں کے نقوش کو سمجھنے کے حوالے سے جاری عالمی کانفرنس بغیر کسی نتائج کے تیسرے روز ختم ہوگئی۔

انڈس اسکرپٹ کے عنوان سے 3 روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ، سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری سمیت عالمی ماہرین نے شرکت کی،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انڈس اسکرپٹ کو سمجھنے کیلیے مزید تحقیق اور کھدائی کی ضرورت ہے جس کیلیے مزید فنڈز درکار ہیں، موئن جو دڑو پر دنیا کو یکجا ہو کر مزید تحقیق اور آثار قدیمہ کو مزید محفوظ بنانے کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ ثقافت سندھ کی قدیم تہذیب موئنجو دڑو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سمیت مزید عالمی ماہرین کو موئنجو دڑو پر تحقیق کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، دوسری جانب انڈس اسکرپٹ تقریب کے دوران محکمہ ثقافت کے سابق ملازم کے شدید احتجاج سے بدنظمی پیدا ہوئی۔

 

The post عالمی کانفرنس موئن جو دڑو سے ملنے والا رسم الخط سمجھنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ZGdKh