چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد

اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد ہوا۔

چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد ہوا، وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی اور چینی سفیر ژاؤجنگ نے پاکستان ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی ثقافت کی عکاس ہے، نمائش میں چین پاکستان کی دوستی کی بھی عکاسی ہوتی ہے، یہ موقع ہے کہ ہم ایسی تقریبات سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھیں، پاکستانی کمیونٹی کی اس نمائش میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو انٹرپرینیور نمائش میں شرکت کر رہے ہیں وہ پاکستان کا تشخص اجاگر کر رہے ہیں، نوجوان عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی جانب لیکر جائیں گے۔

The post چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tUzOPP