کار حادثے کے بعد عام شخص بہترین مصور بن گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کار حادثے کے بعد عام شخص بہترین مصور بن گیا

نارتھ کیرولائینا: بعض لوگ حادثاتی طور پر کچھ سے کچھ بن جاتے ہیں لیکن ایک امریکی شخص کار کے شدید حادثے کے بعد بہترین مصور اور پینٹر بن چکا ہے اور اس نے زندگی میں کبھی سنجیدہ مصوری نہیں کی۔ 

42 سالہ اسکاٹ میل کا تعلق نارتھ کیرولینا کے علاقے ویلنگٹن سے تھا، وہ 2015ء میں اپنی کار میں بیٹھے ایک چوراہے کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے جس کے باعث ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔

ہوش آنے پر وہ غم اور مایوسی کے شکار ہوئے کیونکہ کئی مرتبہ انہیں محسوس ہوا کہ اب ان کی شخصیت بدل چکی ہے۔ پھر اچانک ان میں جنون پیدا ہوا کہ وہ مصوری اور پینٹنگ کریں حالانکہ وہ پہلے اس سے وابستہ نہ تھے۔ حادثے سے قبل وہ کاروں کے شوروم میں ملازم تھے۔

رنگ اور برش خریدنے کے بعد انہوں نے کینوس پر شاندار تصاویر بنانا شروع کیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ ماہرین نے ان کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ وہ ایک نایاب دماغی کیفیت کے شکار ہیں جسے ’سیونٹ سنڈروم‘ کہا جاتا ہے اور اب تک پوری دنیا میں صرف ایسے 33 مریض ہی ملے ہیں۔

سیونٹ سنڈروم کے شکار ہونے والے افراد اچانک کوئی نیا علم یا ہنرحاصل کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ زندگی میں بہت پیسہ کمانا چاہتے تھے لیکن اب اسکاٹ کہتے ہیں کہ وہ میری زندگی تھی جس کی مجھے پروا نہیں، مجھے اپنے دوستوں کی کوئی پروا نہیں اور نہ ہی کسی کی فکر ہے۔

مصوری کا سامان خریدنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ وہ کبھی مصور نہیں رہے تاہم انہوں نے مصوری شروع کی تو ازخود ساری پینٹنگ بہتر سے بہترین بنتی رہی۔ اب وہ سیکڑوں تصاویر بناچکے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ان کے اندر ایک خوابیدہ پینٹر بیدار ہوچکا ہے۔

صرف اسی پر بس نہیں وہ کہتے ہیں کہ پینٹنگ سے ان کا وجود مکمل ہوگیا ہے۔ اب وہ کار کے شوروم پر بھی کام نہیں کرنا چاہتے۔

The post کار حادثے کے بعد عام شخص بہترین مصور بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/30bynbY