انڈیانا: مسلسل چھ عشروں تک انڈیانا حکومت میں کام کرنے کے بعد 102 برس کے باب وولمر اگلے ماہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ ان کے مطابق ’ میرا جسم کہہ رہا ہے کہ اب جانے کا وقت ہوگیا ہے۔‘
انڈیانا کے قدرتی وسائل کے ادارے میں وہ ساٹھ برس سے سروے کا کام کررہے ہیں اور اگلے ماہ 6 فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ باب 1962 میں اس ادارے سے وابستہ ہوئے تھے۔
دوسری جنگی عظیم میں وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور اب بھی روزانہ سروے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ انہیں ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ ملازمت کے بعد وہ اپنا وقت کتب بینی اور باغبانی میں گزاریں گے اور ان جزائر کا دورہ کریں گے جہاں دوسری عالمی جنگ میں موجود تھے ۔ اسی لیے باب کو انڈیانا کا سب سے بڑا فوجی اعزاز بھی دیا گیا ہے۔
اپنی مدتِ ملازمت میں انہوں نے پوردوا یونیورسٹی سے زراعت کی سند حاصل کی اور شروع میں کاغذ پینسل سے سروے کیا اور اب وہ جدید ترین آلات اور جی پی ایس سسٹم سے یہ کام کررہے ہیں۔ اپنی زندگی میں وہ فوج کے تجربے کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔ پرل ہاربر پر ہونے والے حملے کے بعد انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
The post عمررسیدہ امریکی ملازم 102 سال کی عمر میں ریٹائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/30DY6tX