29 جنوری سے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

29 جنوری سے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی: 5 سے 14 سال کے بچوں کے لیے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے مفت اور محفوظ علاج کے لیے29 جنوری سے اسکولوں میں جامع اور مربوط پروگرام شروع ہو گا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بچوں کی صحت بہتر بنانے کی ہر ممکنہ کوششیں کررہی ہے اس سلسلے میں غیرسرکاری تنظیموں کا تعاون قابل قدر ہے، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں آئی آرڈی کا پروگرام بچوں کی صحت بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی کوشش ہے، اس سے بچوں کی صحت بہتر بنانے اور پیٹ کے کیٹرے مارنے کی حکومت کے پروگراموں میں مدد ملے گی۔

انھوں نے ڈپٹی کمشنرز محکمہ صحت کے افسران اور اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کے پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں آئی آر ڈی کی مدد کریں۔ وفد نے کمشنرکو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے آئی آرڈی کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ کے زیراہتمام محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے 5 سے 14 سال کے بچوں کے لیے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے مفت اور محفوظ علاج کے لیے29 جنوری سے اسکولوں میں جامع اور مربوط پروگرام شروع ہو گا جس میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی نگرانی میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی دوا پلائی جائے گی، اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خاناسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ قدیر بیگ ، نیشنل پروگرام مینجرآئی آر ڈی عائشہ رحمن، دبئی آ ئی آر ڈی کے مینجرز اور غیر ملکی ماہرین بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے والدین سے کہا ہے کہ 5 سے 14 سال بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہونے والے علاج کے پروگرام میں بچوں کو بھیجیں تاکہ بچوں کو پیٹ کے کیٹروں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

The post 29 جنوری سے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30GQ6rS