چنئی: تامل ناڈو پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز کے مالک وی بی چندرا شیکھر کی خودکشی سے ایونٹ میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہوا۔
چنئی کے ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ چندرا شیکھر کی خود کشی کے بعد جب ہم نے ان کے قریبی دوستوں وغیرہ سے رابطہ کیا تو کئی اور چیزیں بھی ہمارے علم میں آئیں، تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایونٹ میں گڑبڑ کے حوالے سے کچھ نامعلوم افراد کے خطوط بھی ملے، جس پر معاملہ بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجا گیا جس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
The post چندرا شیکھر کی خودکشی سے بھارت میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Pm5RRF