کراچی: کراچی میں3 دن سے شاہراہوں اور سڑکوں سے کچرا اٹھانے کا کام بند پڑا ہے جب کہ شہر میں ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہے۔
کراچی میں یومیہ 13 ہزا ٹن سے زیادہ کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ شہر سے محتاط اندازے کے مطابق روزانہ 8 سے 9 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے لیکن عید قرباں پر3 دن سے شہر سے کچرا اٹھانے کا کام بند ہے جس کی وجہ سے شہر می ہزاروں ٹن کچرا سڑکوں، گلیوں، محلوں، میدانوں میں پڑا ہے شہر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ پر پھینکا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہو گئی اور شہر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ تک لے جانے والے ڈمپر ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے منگل کی شام سے جمعرات کی رات تک شہر سے کچرا اٹھانے کا کام روک دیا گیا تھا۔
جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر کچرا اٹھانے والے ڈمپر اور ٹرک اس مقام تک نہیں پہنچ پارہے تھے جس شہر میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا ہے، سولڈ ویسٹ بو رڈ 4 اضلاع سے کچرا اٹھا تی ہے لیکن جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر صورتحال خراب ہو نے سے کچرا اٹھانے کا کام بند کردیا گیا ہے، ڈمپر اور ٹرک روزانہ کچرا پھینکنے کے دن میں 3 سے 4 چکر لگاتے ہیں لینڈ فل سائٹ کی خراب صورتحال کے باعث اس مقام پر جا نے والے ڈمپر اور ٹرک واپس نہیں آر ہے۔
اگر جام چا کرو لینڈ فل سائٹ کے داخلی اور خارجی راستے بہتر کرلیے جاتے تو ایسی صورتحال پیش نہ آتی اور شہر کچرا کنڈی میں تبدیل نہ ہوتا امکان ہے کہ آج (جمعہ) سے شہر میں کچرا اٹھنا شروع ہوجائے گا۔
The post لینڈ فل سائٹ کے راستے خراب، شہر سے کچرا اٹھانے کا کام بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KzTMoY