نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرے، او آئی سی
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیاتھا کہ اقوام متحدہ ودیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔
The post مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KxlfaV