آلائشوں کے ڈھیر سڑنے لگے، سانس لینا محال امراض پھوٹنے کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آلائشوں کے ڈھیر سڑنے لگے، سانس لینا محال امراض پھوٹنے کا خدشہ

کراچی: کراچی میں عید قربان گزرنے کے چوتھے روز بھی ضلعی بلدیاتی ادارے اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آلائشیں ٹھکانے نہیں لگاسکے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث شہر کے  بیشتر علاقے تاحال تعفن زدہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مکینوں اور گزرنے والے عام شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بنے ہوئے ہیںجابجا سڑکوں پر بکھری آلائشیں سڑ رہی ہیں قربانی کی باقیات اور کچرے اور سڑکوں پر پھیلے خون سے تعفن پھیل رہا ہے۔

راہ گیروں کا سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے، ناقص صفائی سے شہر بھر میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں بڑی تعداد میںآلائشیں تاحال پڑی ہوئی ہیں،بارشوں کے بعد عید قرباں پر پھیلنے والی گندگی، غلاظت سے شہری پریشان ہیں ضلع شرقی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا،شہر بھر میں میں آلائشوں کو بہتر طریقے سے ماضی کی طرح ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا،ضلع وسطی میں سنگم گراؤنڈ بلاک9 میںآلائشو ں کا ڈھیر لگا ہوا۔

آلائشیں سڑنے کے باعث شدید تعفن اٹھ رہا ہے، مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے،شہر یو ں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے لیکن بلدیہ وسطی کی انتظامیہ تاحال صفائی نہیں کرسکی۔

ضلع وسطی میں فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد ناظم آباد ، نارتھ کراچی میں بھی جگہ جگہ جا نوروں کی باقیا ت موجود ہیں کلیکشن پو ائنٹ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، بلدیہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں آلائشو ں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کورنگی لانڈھی کے مختلف سیکٹرز میں صورتحال انتہائی خراب ہے ،ملیر ندی نزد عظیم پورہ قبرستان کے قریب پڑی آلائشیں سڑرہی ہیں، شاہ فیصل کالونی،کورنگی صنعتی علاقے میں بھی آلائشیں سڑکوں پر پڑی ہیں جس سے مکینوں کا جینا محال ہوگیا۔

بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشی آبادی میںآلائشیں پھینک دی ہیں جس کے باعث مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،بلدیہ شرقی میں وسیم باغ پر جانوروں کی باقیا ت تاحال پڑی ہیں گندگی اور غلاظت کی وجہ سے بہت سے مکینوں نے نقل مکانی کرلی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چلنا پھرنا محال ہوگیا،سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی آلائشیں پڑی ہیں محمودآباد، لائنزایریا میں بھی سڑکوں پر پڑی آلائشیں سڑرہی ہیں،بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں میں آلائشیں سڑکوں، میدانوں میں پڑی ہوئی ہیں، اتحادٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، مشرف کالونی، اورنگی ٹاؤن ،سرجانی ٹاؤن میں سڑکوں پر پڑی آلائشیں سڑنے کی وجہ سے تعفن پھیلا ہوا،صفائی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہونے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خد شہ ہے۔

بلدیہ جنوبی میں بھی صورتحال خراب ہے اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں برنس روڈ کی گلیوں اور پاکستان چوک،محمد بن قاسم روڈ،این جے مودی اسٹریٹ،بیگم گلی ،رنچھوڑ لائن،رامسوامی،میٹھادر اور کھارادر میں سڑکوں پر آلائشیں،جانوروںکی باقیات سڑنے اور خون سے تعفن اٹھ رہا ہے،سیوریج نظام کی خرابی سے سڑکوں پر گندا پانی جمع ہے جس سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی،لیا ری میں بھی صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی۔

ضلع شرقی میں سیو ریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا مختلف بلاکس میںگٹر ابلنے سے سیو ریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واٹر بورڈ نے بلاک 8 اور 9 میںمتاثر ہونیوالی سیوریج لائن کی مرمت شروع کردی۔

The post آلائشوں کے ڈھیر سڑنے لگے، سانس لینا محال امراض پھوٹنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31K0D57