افغان ایشو پر پاک امریکا اہم مذاکرات، زلمے خلیل آج اسلام آباد آئیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان ایشو پر پاک امریکا اہم مذاکرات، زلمے خلیل آج اسلام آباد آئیں گے

 اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان افغان امن عمل بارے اہم بات چیت آج جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں قیام امن بارے بات چیت نتیجہ خیز مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس مقصد کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں وہ اعلی و سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا پر مشاورت کی جائے گی۔

زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ کا بھی دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کی تکمیل کے بعد وہ دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو افغان امن بات چیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد پاک امریکا بات چیت اہمیت اختیار کر چکی ہے ۔

The post افغان ایشو پر پاک امریکا اہم مذاکرات، زلمے خلیل آج اسلام آباد آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSDsSf