براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر کمنٹیٹر کا اعتراض - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر کمنٹیٹر کا اعتراض

ٹورنٹو:  نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سائمن ڈول نے گلوبل ٹی 20 کینیڈین لیگ میں ڈیوائن براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر اعتراض کردیا۔

گزشتہ روز ٹورنٹو نینشلز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ میں بھی براوو یہی چیمپئن والی شرٹ پہن کر میدان میں اترے، جس پر سائمن ڈول نے کمنٹری کے دوران ہی انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرسی پر اپنا نام ڈیوائن براوو لکھیں چیمپئن نہیں، اور ویسے وہ کس چیز کے چیمپئن ہیں، ان کے آن ایئر کمنٹس پر ٹویٹر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

The post براوو کی جانب سے شرٹ پر نام کے بجائے چیمپئن لکھنے پر کمنٹیٹر کا اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/316CANh