عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب        - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب       

اسلام آباد: ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریکِ انصاف نے عوام پہ ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عمران صاحب کنٹینر پہ تو آپ نے پیٹرول 46 روپے لیٹر کرنے کا کہا تھا؟ ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات آناشروع ہو گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا عمران صاحب پیٹرول مہنگا ہونے سے روٹی، سواری، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ‎عمران صاحب اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، آپ نے روزگار چھین لیا، آپ نے کاروبار چھین لیا ؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آئی ایم ایف کا جولائی کا ہدف پورا نہیں ہورہا، اس لئے عوام پر پیٹرول بم پھینک دیا؟ ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرنے سے روٹی مزید مہنگی ہوگی۔

The post عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب        appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/316KR3L