روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا! - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا!

بوسٹن: میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی ’’کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب‘‘ (سی ایس آئی اے ایل) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک روبوٹ کو دکھایا گیا ہے جو اپنے سامنے موجود انسان کی نقالی کرتے ہوئے، بڑی مہارت سے، بوتل کا ڈھکنا کھول رہا ہے؛ بالکل اسی طرح جیسے ’’بوٹل کیپ چیلنج‘‘ میں مختلف انسان اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے ایک نظام کا حصہ ہے جسے ’’روبوریز‘‘ (RoboRaise) کا نام دیا گیا ہے۔ البتہ اس کا اصل مقصد بوتلوں کے ڈھکنے کھولنا نہیں بلکہ اپنے مخصوص کیمروں اور سینسرز کی مدد سے انسانی پٹھوں میں حرکت کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی نقل کرنا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کے صرف دو بازو ہیں اس لیے بوٹل کیپ چیلنج کھیلنے کےلیے اس نے اپنے ان ہی روبوٹ بازوؤں کا سہارا لیا ہے۔ ’’روبوریز‘‘ منصوبے کے تحت یہ کوشش کی جارہی ہے کہ روبوٹس میں انسانی بازوؤں اور پٹھوں جیسی حرکت کی قریب ترین نقالی کی جائے تاکہ آنے والے وقت میں یہ مشینیں بھی انسانوں کی بہتر مددگار ثابت ہوسکیں۔

The post روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2k7WmrQ