ناکام مہم پر منیجر نے ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹ دیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ناکام مہم پر منیجر نے ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹ دیدی

 لاہور:  ورلڈکپ کی ناکام مہم پر منیجر طلعت علی نے ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹ دیدی انھوں نے کرکٹرز کے نظم وضبط اور رویے کو مثالی قرار دیتے ہوئے گروپ بندی کی اطلاعات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی ناکام مہم کے بعد منیجر طلعت علی کھلاڑیوں کے ہمراہ واپس نہیںآئے،وہ انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے، گذشتہ روز انھوں نے میزبان ٹیم سے سیریز اور میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنی الگ الگ رپورٹس بورڈ حکام کے پاس جمع کرا دیں، جس میں پاکستانی کرکٹرز کے نظم و ضبط اور رویے کو مثالی قرار دیا، طلعت علی کے مطابق طویل دورے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور کھلاڑی کرفیو ٹائم کی بھی سختی سے پابندی کرتے رہے۔ انھوں نے ٹیم میں گروپ بندی کی اطلاعات کو بھی یکسر غلط قرار دیتے ہوئے لکھاکہ کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں تھا،سب یکجا ہوکر کھیلے، ابتدائی شکستوں کے بعد کم بیک بھی کیا، بدقسمتی سے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

طلعت علی نے بھارت سے شکست کے بعد سامنے آنے والے شیشہ کیفے اسکینڈل میں بھی کھلاڑیوں کو کلین چٹ دیدی،انھوں نے کہاکہ جو تصویر میڈیا میں سامنے آئی وہ میچ سے2 روز قبل کی تھی۔ دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ رپورٹ لاہور نہیں پہنچی، ہوسکتا ہے کہ طلعت علی نے لندن میں چیئرمین احسان مانی یا ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات میں ان کے سپرد کردی ہو۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم میں گروپ بندی کی اطلاعات گردش میں رہیں،سرفراز احمد کیخلاف چند کھلاڑیوں کی جانب سے محاذ آرائی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں، البتہ منیجر کی رپورٹ میں ’’سب اچھا رہا‘‘ بتایا گیا ہے۔

The post ناکام مہم پر منیجر نے ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹ دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Y1CcxJ