ملیر جیل؛ اہلکاروں نے موبائل فون پر بات کرانے کا کاروبار شروع کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملیر جیل؛ اہلکاروں نے موبائل فون پر بات کرانے کا کاروبار شروع کردیا

کراچی: ملیر جیل میں قیدیوں کوباآسانی موبائل فون کی سہولت ملنے لگی جس کے عوض مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں کو باآسانی موبائل فون کی سہولت حاصل ہوگئی ہے، مبینہ طور پر جیل پولیس کے اہلکار ملوث ہیں جن کاکہنا ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کی آشیرباد سے ہی یہ کام کرتے ہیں،انھوں نے بتایاکہ 3 افسران ان سے یہ کام کراتے ہیں جس کے عوض قیدیوں سے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ اکثرقیدی اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر تبادلہ کرالیتے ہیں کیونکہ یہاں سینٹرل جیل جیسی سختیاں نہیں ہوتیں جبکہ جیمرز بھی شاذونادر ہی استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں موبائل فون کی سہولت ملناآسان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینٹرل جیل اور خود ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھی متعدد  مرتبہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز کیے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیا ملی تھیں جن پرجیل انتظامیہ کی سرزنش کی گئی لیکن جیل میںصورتحال دوبارہ پہلے جیسی ہوتی جارہی ہے جس پرفوری طور پرقابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

The post ملیر جیل؛ اہلکاروں نے موبائل فون پر بات کرانے کا کاروبار شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M4cJRY