تیز ہواؤں سے گرمی کم، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تیز ہواؤں سے گرمی کم، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: ابرآلود موسم اور ہلکی بارش کی وجہ سے شہرکا درجہ حرارت مزید گرگیا جب کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، بوندا باندی اور پھورا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے شہریوں نے ابر آلود موسم میں تفریحی مقامات کا رخ کرلیا اور ساحل سمندر پر پہنچ گئے۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعہ کو صبح سے ہی شہر کا مطلع مکمل طور پر ابرآلود رہا اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار بھی پڑی جس سے شہر کا موسم خوشگوارہوگیا، جمعے کو شہرمیں تیسرے روز بھی سمندر کی جنوب مغربی سمت کی تند وتیز ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 72فیصد تک بڑھنے کے باوجود ابرآلود موسم کی وجہ سے موسم معتدل رہا۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج (ہفتہ)کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے آج ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

The post تیز ہواؤں سے گرمی کم، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LGbybW