جولائی کے پہلے 20 دن میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جولائی کے پہلے 20 دن میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں ماہ (جولائی) کے پہلے 20 دن کے دوران مجموعی طور پر 181 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے ماہ(جولائی)کیلیے مقرر کردہ 310 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کاہدف حاصل کرنے کیلیے اگلے 10 روز میں 129 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوںگی تاہم ایف بی ار کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کیلیے مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے گذشتہ روز (ہفتہ)،،ایکسپریس ،، کو بتایا کہ ٹیکس وصولیوں میں سست روی کے باعث ایف بی آر کیلیے رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے ماہ(جولائی)کے دوران ریونیو شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جسے دور کرنے کیلیے ایف بی آر نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کیلیے باقاعدہ ب سرکلر جاری کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی آخری تاریخ تین جولائی مقرر کی گئی تھی اوریکم جولائی سے تین جولائی کے دوران ان آخری 3 دنوں میں بڑے پیمانے پر ریونیو حاصل ہوا ہے اور اس اضافی ریونیو کے باوجود ایف بی آر ایک کھرب 81 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرسکا ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے خوف کے باعث ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کے افسران و اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی جسکی وجہ سے ریونیو کلکشن متاثر ہورہی تھی جس کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر کی ٹیم میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے پائی جانیوالی کنفیوژن و بے یقینی کی صورتحال دور کرنے کیلیے باضابطہ طور پر آفس آرڈر جاری کردیا ہے جس میں ایف بی آر کی ٹیم کو اعتماد دلایا گیا ہے کہ ہر مالی سال کے آغاز پر تقرریوں و تبادلوں ی روایت پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر کی ٹیم کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے ۔ایف بی آر کے تمام سینئر افسران  ریونیو کلکشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور  ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی ،ٹیکس بیس و ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں و کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی پر توجہ دیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے اسپیشل اسٹنٹ (ایس اے) زبیر بلال کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اس آفس آرڈر میں ایف بی آر کے تمام سینئر افسران و اہلکاروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم سب کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور ہمیں اپنی جاری کوششوں و صلاحیتوں کے متاثر ہوئے بغیر کام جاری رکھنا ہے۔

 

The post جولائی کے پہلے 20 دن میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2LxzVbX