ورلڈ کپ؛ سیاستدان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ورلڈ کپ؛ سیاستدان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

اسلام آباد: قومی کرکٹرز کے بعد پاکستانی سیاستدان بھی انگلینڈ میں آئندہ ماہ شیڈول انٹر پارلیمینٹری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہیں جن کا اختتام 15 جولائی کوفائنل میچ کے ساتھ ہوگا ، ایسے میں اراکین پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،کرکٹ کا یہ عالمی میلہ  8 سے 15 جولائی تک لندن میں سجے گا، پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ میں 26 رکنی اسکواڈ شرکت کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی پاکستان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ رکن قومی اسمبلی علی زاہد ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ایم این اے امیر سلطان کوسونپی گئی ہے۔

ٹیم کے دیگر ارکان میں وزیر مملکت شہریار آفریدی ، صداقت عباسی اورگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سمیت دیگر شامل ہوں گے، ٹیم کا حصہ بننے والوں میں مخدوم زین حسین قریشی کپتان ،علی زاہد نائب کپتان، امیر سلطان، شہریار آفریدی ،قاسم سوری، شاہ فرمان، علی زاہد، مصطفی محمود ، عمران خٹک، صداقت عباسی ،نوید ڈیرو،مجاہد علی، عطا اللہ خان، شاہد خٹک،آغا شاہزیب دانی، سید علی حیدر گیلانی، محمد بخش، مبین خلجی، عباس جعفری اور احمدکنڈی شامل ہونگے۔

ایازاکبر ٹیم کوچ ہونگے، شہریارخان ٹیم منیجرجبکہ مظہر علی اور ابرارحیدر ٹیم کے اسسٹنٹ کوچزہونگے۔

 

The post ورلڈ کپ؛ سیاستدان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2WOVUkH